• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا

جعل سازوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی انتظامیہ نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق جعلی میسجز اور کالز کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے جعل سازوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی انتظامیہ نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق جعلی میسجز اور کالز کے ذریعے شہریوں کو گمراہ کرنے اور لوٹنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر کل پندرہ ہزار 233 موبائل نمبرز کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جبکہ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو سفارش کی گئی ہےکہ ان ملزمان کیخلاف فوجداری مقدمات چلائے جائیں ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک  پی ٹی اے نے6 ہزار388 موبائل نمبرز کو بلاک کیا ہے واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ماہر نوسر باز سادہ شہریوں کو موبائل پر میسجز بھیجتے ہیں کہ آپ کا گھر گھر سروے میںنام نکلا ہے اور آپ کی رقم ہمارے پاس ہے جسے وصول کرنے کیلئے رقم یا پھر موبائل کارڈ طلب کئے جاتے ہیں جبکہ اکثر سادہ شہری نوسر بازوں کے جھانسے میں بھی آتے ہیں۔
تازہ ترین