بنوں (نمائندہ جنگ) تھانہ کینٹ کی حدود کرم گڑھی اڈا میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے واقعہ کے بعد موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فرار ، تلاش جاری ہے ، شہید ایف سی اہلکاروں میں سپاہی رحمن اللہ اور حوالدار روح نیاز شامل ہے ، شہید اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرروانہ کردی گئی ہے ، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔