کروڑوں سال قدیم ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ 5 کروڑ سے زائد ڈالرز میں فروخت ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ، نیو یارک میں ہونے والی نیلامی میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔
نیلامی کے دوران آخری بولی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئی، تاہم فیس شامل ہونے کے بعد مجموعی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو کسی بھی ڈائنوسار کے ڈھانچے کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت قرار دی جا رہی ہے۔
7 کروڑ سال قدیم ٹی ریکس (T.REX) ڈائنوسار کو ’گس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی اونچائی تقریباً 12.5 فٹ (3.8 میٹر) اور لمبائی 38 فٹ (11.5 میٹر) ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ڈھانچے میں غیر معمولی طور پر محفوظ کھوپڑی، طاقتور دانتوں سے بھرا جبڑا، دونوں پاؤں اور کئی نایاب ہڈیاں، جن میں فرکیولا بھی شامل ہے۔
یہ فوسل 2021 میں امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کے ایک فارم سے دریافت ہوا۔
نیلامی کے دوران فون پر شریک ایک گمنام خریدار نے چھ دیگر بولی دہندگان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف 10 منٹ کی مسابقتی بولی میں یہ تاریخی ڈھانچہ خرید لیا۔