پشاور(نیوز رپورٹر)نیب خیبر پختونخوا نے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل چند زیب کو گرفتار کر لیا ہے جس کو احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے تفتیش کیلئے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ملزم سندھ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل اور وائرلیس آپریٹر کے معمولی عہدوں پر تعینات رہا ہے تاہم اس نے اس دوران آمدن کے برعکس کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنائے ہیں جس میں 4کنال 18مرلے کے دو پلاٹس، 10مرلےکا ڈبل سٹوری مکان اور 15مرلے کا کمرشل پلاٹ جبکہ کراچی میں دو قیمتی مکانات شامل ہے 87لاکھ روپےبھی بینک میں انوسٹ کئےہیں نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات کا آغاز کر کے اسے گرفتار کر لیا اور اسے بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں پر احتساب جج نے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیا۔