دبئی حکومت نے دبئی کے علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں دھماکوں کی خبروں کی تردید کر دی۔
دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں کی اطلاعات دی گئی تھیں، میڈیا آفس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مذکورہ رپورٹ غلط اور بے بنیاد ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں، افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔