امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیرل امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 79 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب مربن کروڈ کے ایک بیرل کی قیمت 79 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔