• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں نے سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ کے رہنما عبدالمالک حوثی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت میں حصہ لیا تو اس کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا میں شر اور عدم استحکام کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

اپنے خطاب میں حوثی رہنما نے دعویٰ کیا کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی جنگوں کو ہوا دے کر فلسطین سمیت مختلف خطوں میں ممالک کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام کے لیے مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کرنے کا صہیونی منصوبہ خطے کی تمام جنگوں کے پیچھے کارفرما ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید