• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں اسرائیلی جاسوسی نظام پیگاسس سے صحافیوں اور سیاست دانوں کی جاسوسی کی گئی، برطانوی اخبار

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مراکش میں اسرائیلی جاسوسی نظام پیگاسس کے ذریعے صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کی گئی۔

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مراکشی انٹیلی جنس کے سابق اہل کار کے مطابق نہ صرف مراکش کے شہریوں بلکہ فرانسیسی سیاست دانوں اور ہسپانوی کابینہ کے وزرا اور پولیس افسران کی جاسوسی کے لیے بھی اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مراکش کی حکومت نے ان الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

مراکشی حکام کے مطابق اس معاملے پر تحقیقات کرنے والے صحافی اسرائیلی سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی کے ساتھ ملک کے کسی بھی تعلق کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید