• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی سے پریشان ریچھ نہانے کیلئے بچوں کے سوئمنگ پول پہنچ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں گرمی سے پریشان ایک ریچھ نہانے کیلئے ایک گھر میں رکھے بچوں کے چھوٹے سوئمنگ پول پہنچ گیا۔

اسٹیم بوٹ اسپرنگز کے علاقے میں رہائش پذیر ایک خاتون نے اس ریچھ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ان کے گھر کے پچھلے ڈیک پر رکھے ہوئے بچوں کے پول میں پانی سے لطف اندوز ہوتا نظر آیا۔ یہ پول انہوں نے پانی سے بھر رکھا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ یہ سوئمنگ پول دراصل کتوں کے استعمال کے لیے رکھا گیا ہے، لیکن وہ اس بات پر خوش تھیں کہ ریچھ بھی گرمیوں کی شدید تپش سے بچنے اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے یہاں آیا۔

کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈیارٹمنٹ نے گرمیوں کے آغاز ہی میں خبردار کیا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے ریاست میں ریچھوں کی موجودگی اور ان کے دیکھے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

ڈیارٹمنٹ کے مطابق اپریل کے آخر تک ریچھوں کے دیکھے جانے کے 98 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جبکہ پورے 2025 کے دوران ریاست بھر میں ایسے واقعات کی مجموعی تعداد 127 تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید