• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

63 مختلف خصوصیات والی اربوں روپے مالیت کی دنیا کی سب سے انوکھی گھڑی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

گھڑی سازی کی دنیا میں وقت بتانے کے علاوہ موجود دیگر تمام اضافی خصوصیات (جیسے الارم، اسٹاپ واچ یا تاریخ وغیرہ) کو ’کامپلیکیشن‘ (پیچیدگی) کہا جاتا ہے۔

سوئس کمپنی ’واشیرون کانسٹینٹن‘ نے ’برکلے گرینڈ کامپلیکیشن‘ نامی ایک ایسی پاکٹ واچ تیار کی ہے جس میں ریکارڈ 63 اضافی خصوصیات موجود ہیں، جو اسے دنیا کی تاریخ کی سب سے پیچیدہ گھڑی بناتی ہیں۔

اس انوکھے پروجیکٹ کا آغاز سال 2015 میں اس وقت ہوا جب ایک گمنام امیر کبیر خریدار نے کمپنی کو ایک خاص گھڑی بنانے کا آرڈر دیا جس میں عبرانی کیلنڈر اور بیک وقت کئی ایونٹس کا وقت ناپنے والی اسٹاپ واچ جیسی انوکھی شرطیں شامل تھیں۔

ماہرین کی ٹیم کو اس گھڑی کو مکمل کرنے میں 8 سال کا طویل عرصہ لگا۔

گھڑی سازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نظریاتی طور پر اتنی زیادہ خصوصیات والی گھڑی بنانا ممکن تو تھا لیکن اس کا سائز کسی فٹ بال جتنا بڑا ہو جاتا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انہوں نے کہا کہ اس گھڑی کا اصل کمال ہی یہ ہے کہ گھڑی سازوں نے صرف 2 انچ کے قطر اور 18 قراط سفید سونے سے بنے محض 960 گرام وزنی کیس کے اندر 2,870 ننھے مکینیکل پرزے اس طرح فٹ کیے کہ گھڑی کے دونوں اطراف تمام خصوصیات واضح نظر آتی ہیں۔

اس سے قبل دنیا کی سب سے پیچیدہ گھڑی پٹیک فلپ تھی جس میں 33 خصوصیات تھیں۔

اگرچہ کمپنی کی طرف سے اس نایاب گھڑی کی اصل قیمت کو انتہائی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، تاہم دنیا بھر کے مہرینِ فلکیات اور گھڑیوں کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔دنیا 

دلچسپ و عجیب سے مزید