• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد کیف کی گوتم گمبھیر پر سخت تنقید، نظر انداز کیے جانے پر کلدیپ یادیو کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد کیف نے کہا ہے کہ کلدیپ یادیو نے 118 ایک روزہ میچز میں 194 وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل ٹیم سے باہر رکھا جا رہا ہے، اگر مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تو کلدیپ یادیو کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ لارڈز کی پچ پر بائیں ہاتھ کے اسپنر کی موجودگی بھارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر روی چندرن اشون نے بھی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل باہر بٹھانے سے کسی بھی بولر کا اعتماد اور ردھم متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کلدیپ یادیو انگلینڈ کے خلاف تینوں ایک روزہ میچز میں ٹیم سے باہر رہے جبکہ اس سے قبل انہیں ٹی 20 سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے آل راؤنڈر اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو اضافی بیٹنگ صلاحیت کی وجہ سے ترجیح دی جس کے باعث کلدیپ یادیو کو ایک بار پھر موقع نہ مل سکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید