• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ریجن میں 78سو رجسٹرڈ کاروباری ادارے ہیں ،وحیدڈار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بھٹہ مالکان فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کا سوشل سیکورٹی کارڈ نہ بنانے اورسالہاسال سےٹیکس ادا نہ کرنیوالےبااثر صنعتکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈائریکٹرسوشل سیکورٹی وحیدڈار نےضلعی انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ حکام سے تعاون کیلئے درخواست ارسال کر دی ڈائریکٹر وحیدڈار نے بتایا کہ گوجرانوالہ ریجن میں 78سو رجسٹرڈ کاروباری ادارے ہیں جن میں 58ہزار مزدودروں کو سوشل سیکورٹی کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات میسر ہیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرحافظ محمدقاسم، ڈاکٹر عبدالرحمن شاہد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین