کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو آئندہ احتجاج میں لاکھوں افراد دہلی کا رخ کریں گے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو جو کچھ ہوا، وہ صرف ایک ٹریلر تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے گزشتہ 31 روز سے پرامن طور پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، تاہم طاقت کے استعمال سے صورتِ حال کو کشیدہ کیا گیا اور افراتفری پھیلائی گئی۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تحریک بھارت کی آزادی کے بعد کی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی تحریک ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ احتجاج کے سلسلے میں درج کی گئی تمام ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لی جائیں اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ مزید مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک نہ احتجاج ختم کیا جائے گا اور نہ ہی تحریک سے پیچھے ہٹا جائے گا۔