• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین پر حملے کی تردید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران نے فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے محمد تنہائی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملازمین اتوار کے روز ایک ایسی تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں سیکیورٹی سے متعلق جرائم میں مطلوب چند افراد بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں ملازمین سے مختصر وقت کے لیے پوچھ گچھ کی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ملی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق جب سیکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ دونوں افراد فرانسیسی سفارت خانے کے لیے کام کرتے ہیں تو انہیں سفارتی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ بعد ازاں فرانسیسی سفیر سے رابطے کے بعد دونوں ملازمین کو سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید