بھارت میں نوجوانوں کی جانب سے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمات میں مظاہرین پر تشدد، پتھراؤ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف 10 ایف آئی آرز درج کر لی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے جنتر منتر پر دھرنا بدستور جاری ہے، جبکہ احتجاج کے پیشِ نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے مزید 20 دستے دہلی میں تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ اضافی اہلکاروں کو مغربی بنگال سے خصوصی پروازوں کے ذریعے دہلی منتقل کیا جا رہا ہے۔