• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور ملتان میں علیحدہ سپیشل بنچ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،بہرام بزدار

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) لاہور اور ملتان میں پنجاب کے پانچ ڈویثرنوں کے علیحدہ سپیشل بنچ بنانے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ،ہمار امطالبہ ڈیرہ غازیخان ،فیصل آباد،ساہیوال ،سرگردھا،گجرانوالہ میں ہائیکورٹ بنچوں کے قیام کیلئے ہے ،موجودہ فیصلہ کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، بلکہ اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار صدر بہرام خان بزدار نے جنرل سیکرٹری بار محمد اظہر خان سکھانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، بہرام خان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے پانچ ڈویثرنوں کے ہیڈ کوارٹرڈیرہ غازیخان، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گجرانوالہ میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے مطالبہ پر ہماری احتجاجی تحریک جاری ہے، اور عدالتوں کا بائیکاٹ واحتجاج کررہے ہیں۔
تازہ ترین