• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ: گاڑی پر فائرنگ، سیشن جج سمیت 2 افراد جاں بحق، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ڈی پی او اللّٰہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہو گئے، جبکہ فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آ رہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید