• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری کی ملاقات

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، ان شاءاللّٰہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور، خطے میں امن و استحکام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات کے دوران لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید