• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی ٹریفک وارڈنز کو وارننگ، بدعنوانی پر سخت کارروائی کا انتباہ

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈنز کے نام وارننگ جاری کی ہے۔ 

سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کرپشن کی تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار لوگوں سے لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں، گرفتار ہو رہے ہیں۔ کسی ٹریفک اہلکار نے بھتہ مانگا تو اس کے خلاف دہشت گردی کا پرچہ کراؤں گا۔ 

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک عملے پر بھتے کے پرچے ہونے پر بہت شرمندگی ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید