• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے کراچی میں ہوگی

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)   چوتھی  انڈس فارما قومی سینئرز اور  جو نیئرز  ٹینس چیمپئن شپ 27اگست سے  کراچی کلب میں شروع ہوگی جو 2ستمبر  تک  جاری رہے گی۔ 50ہزار انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں  قومی سطح کے  جونیئرز 18۔16۔14۔12.۔ 10۔گرلز  18 اور  سینئرز کے 35 سنگلز  35ڈبلز اور  45دبلز کے  مقابلے ہونگے جبکہ  سندھ سطح کے مینز سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔  پاکستان  سوفٹ ٹینس ایسو سی ایشن  کے اشتراک سے  اوپن سنگلز اور جونیئرز سنگلز کے ایونٹ بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔مین ڈرا میں شامل  تمام غیر مقامی جونیئر کھلاڑیوں کو 700روپے یومیہ الا ونس اور اکنامی کلاس کا ریلوے کا کرایہ  دیا جائے گا۔   آرگنائزنگ کمیٹی مٰیں  خواجہ  سعید حئی  صدر، گلزار فیروز سینئر نائب صدر، الطاف حسین اور اسد علی بھگت نائب صدور، محمد خالدرحمانی ریفری اور ٹورنامنٹ  ڈائریکٹر، فرح ریاض  اور ثاقب حسین   ایسوسی ایٹ  سیکریٹری جبکہ سرور حسین میڈیا کو آرڈینیٹر  کے فرائض انجام دینگے۔
تازہ ترین