ٹھٹھہ(نامہ نگار)آل سندھ کمپیوٹر آپریٹرز الائنس کی جانب سے ضلعی کوآرڈینیٹر منصور احمد مہر، احمد نواز پٹھان، دھنی بخش پلیجو و دیگر کی قیادت میں صوبے کے مختلف محکموں میں فرائض انجام دینے والے کمپیوٹر آپریٹرز کو اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت نے کمپیوٹر آپریٹرز کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف کلرکوں کو اپ گریڈ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرح صوبۂ سندھ کے کمپیوٹر آپریٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ 16 میں ترقی دی جائے۔