• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد

بودوگم اخیلیش ریڈی—فائل فوٹو
بودوگم اخیلیش ریڈی—فائل فوٹو

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر پر 8 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، امریکا کے کرکٹر نے آئی سی سی کوڈ کی 3 خلاف ورزیاں کیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بودوگم اخیلیش نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ 2025ء میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025ء سے ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید