• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 و 28 کے 57 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ جاری

مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 57 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے۔

 اتوار کو خراب موسم کے باعث حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن نے 14 جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 حلقوں پر کام یابی حاصل کی ہے۔

تیسرے مرحلے کے لیے پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10 اگست کو ہو گی۔

پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، پلندری، باغ اور حویلی 11 حلقوں ایل اے 14 تا ایل اے 24 پر مشتمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید