صوابی(نمائندہ جنگ )گندف ضلع صوابی میں نوجوان چراہے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا گل زرین سکنہ گندف لبہ ڈم نے تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا عمر زیب صبح بکریاں چرانے کے لئے قریبی کھیتوں میں گیا واپس نہ آنے پر ہم نے اس کی تلاش شروع کر دی تو اس کی لاش کھیتوں میں قتل شدہ پڑی تھی وجہ قتل اور ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی گدون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔