• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا کا 18 سالہ نوجوان دنیا کا کم عمر ترین کالج پروفیسر بن گیا

ناتھن تھامس(تصویر سوشل میڈیا)۔
ناتھن تھامس(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی ریاست فلوریڈا کا 18 سالہ نوجوان دنیا کا کم عمر ترین کالج پروفیسر بن گیا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انجینئرنگ کے ایک غیرمعمولی ذہین طالب علم جس نے صرف 10 سال کی عمر میں کالج میں داخلہ لیا اور 18 سال کی عمر میں دنیا کا کم عمر ترین کالج پروفیسر بن گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا نیتھن تھامس جو اب 21 سال کا ہے، وہ 18 سال اور 346 دن کی عمر میں اگست 2023 میں فلوریڈا کے میامی ڈیڈ کالج میں تدریسی فرائض سنبھالنے والا دنیا کا کم عمر ترین کالج پروفیسر ہے۔

تھامس کے دنیا کے کم عمر ترین مرد پروفیسر ہونے کے ریکارڈ بنانے سے قبل یہ اعزاز 306 سال تک کولن میکورین کے پاس تھا، جو صرف 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنا تھا۔

تھامس، عالیہ صبور سے بھی 16 دن کم عمر ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ صبور نے 2008 میں 18 سال اور 362 دن کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون پروفیسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تھامس نے 10 سال کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں بیک وقت ڈبل انرولمنٹ تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ وہ 14 سال کی عمر میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی منتقل ہوگیا۔

اس نے 18 سال کی عمر میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی تھی۔ تھامس اس وقت آن لائن کورسز پڑھا رہا ہے جبکہ ساتھ ہی وہ یونیورسٹی آف میامی اسکول آف لا سے جیورس ڈاکٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رہا ہے، جس کی تکمیل 2028 میں متوقع ہے۔ 

تھامس نے کہا وہ مستقبل میں دانشورانہ املاک کے قانون کے شعبے میں بالخصوص سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کرنا چاہتا ہے۔

اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انجینئرنگ نے مجھے یہ سکھایا کہ پیچیدہ مسائل کو ایک منظم انداز میں چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے کیسے حل کیا جاتا ہے اور یہی طرز فکر اب میں لا اسکول میں بھی اختیار کر رہا ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید