• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: سیاسی رکن کی اپنے باتھ روم سے آن لائن میٹنگ میں شرکت

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

نیوزی لینڈ کی ایک مقامی سیاستدان اہم سرکاری اجلاس میں اپنے گھر کے باتھ روم سے آن لائن شرکت کے بعد توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ڈنیڈن سٹی کونسل کی رکن جوگیلر اہم سرکاری اجلاس میں اپنے گھر کے باتھ روم سے آن لائن شریک ہوئیں، پسِ منظر میں لٹکے ہوئے دھلے کپڑے بھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے، جس پر اجلاس میں موجود ایک ساتھی رکن مسکرا اٹھے۔

اجلاس کی صدارت کرنے والی میئر سوفی بارکر نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان سے کہا کہ آپ شاید اپنا کیمرہ تھوڑا سا ایڈجسٹ کر لیں، ہمیں آپ کے دھلے ہوئے کپڑے نظر آ رہے ہیں۔

اس پر جوگیلر نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے دیکھ سکتے ہیں؟ اگر آپ کو میرے کپڑے نظر آ رہے ہیں تو پھر مجھے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اجلاس کے دوران جب جوگیلر مقامی حکومتوں میں اصلاحات سے متعلق اظہارِ خیال کر رہی تھیں، تو ویڈیو کے پسِ منظر میں ایک دروازے کے پیچھے کسی نامعلوم شخص کا سیاہ سا عکس بھی دکھائی دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ شاور میں کون تھا؟ کیا وہ ان کے شوہر تھے یا انہوں نے کسی کو یرغمال بنا رکھا تھا؟

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈنیڈن سٹی کونسل کسی غیر معمولی واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہو۔

2020ء میں کونسل کے اس وقت کے رکن ڈیوڈ بینسن پوپ ایک زوم میٹنگ کے دوران اپنے دفتر کی صفائی کرتے ہوئے کیمرے میں نظر آ گئے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید