سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں۔
یہ تصاویر ہوائی کے ایک جزیرے میں نصب انتہائی طاقتور سولر سپر ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔
جرنل نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق سورج کی نئی وڈیو اور تصاویر میں پروں جیسا ایک منفرد پیٹرن سورج کی سطح پر نظر آرہا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ سورج پر مقناطیسی فیلڈ ہے جو گرم گیسز کے انداز میں لہر کی طرح حرکت میں ہیں۔