• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

97 سالہ برطانوی خاتون نے ونگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ دوبارہ توڑ دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک 97 سالہ برطانوی خاتون نے ونگ واکنگ کر کے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ توڑ دیا، حالانکہ وہ صرف ایک سال پہلے فالج کا شکار ہوئی تھیں۔

انگلینڈ کے قصبے چیلٹنہم کی رہائشی بیٹی برومیج نامی یہ خاتون 87 سال کی عمر سے اب تک چھ مرتبہ ونگ واکنگ کر چکی ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روز اپنی تازہ ترین مہم کامیابی سے مکمل کی۔ اس وقت ان کی عمر 97 سال اور 127 دن تھی۔

سرینسسٹر کے آر ایف سی رینڈو کومب ایئر فیلڈ میں ہونے والی اس کامیاب پرواز کے ساتھ انہوں نے دنیا کی معمر ترین خاتون ونگ واکر ہونے کا اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ بہتر بنا لیا۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 میں 93 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بیٹی برومیج نے برٹش میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر یہ نہ کروں تو میں زندگی سے بور ہو جاؤں گی۔ میں گاڑی نہیں چلا سکتی، میری بینائی بھی زیادہ اچھی نہیں رہی اور اس وجہ سے کبھی کبھی مایوسی ہوتی ہے۔ اسی لیے میں وہ کام کرنا چاہتی ہوں جو اب بھی کر سکتی ہوں۔

انھیں اگست 2025 میں فالج ہوا تھا، جس کے اثرات آج بھی ان کے دوران گفتگو محسوس کیے گئے۔ ان کی اس ونگ واک کا مقصد چیلٹنہم  جنرل اسپتال کے اسٹروک یونٹ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا، جہاں گزشتہ سال ان کا علاج کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید