• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: 18 افراد زخمی، 40 اسکول بند کرانیوالا بندر بالآخر پکڑا گیا

— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

انڈونیشیا میں ایک جنگلی بندر خوف کی علامت بن گیا جس نے 18 لوگوں کو زخمی کر دیا جبکہ اس صورتِ حال اور خوف کے باعث 40 اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرۂ سوماترا میں 1 بندر 2 ہفتوں سے شہریوں پر اچانک حملے کر رہا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق بندر کے حملے کے متعدد زخمیوں کو ایک درجن سے زیادہ ٹانکے بھی لگانے پڑے جبکہ متاثرہ افراد کو ریبیز سے بچاؤ کے انجیکشن بھی دیے گئے، اس بندر نے زیادہ تر افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اکیلے تھے۔

اس صورتِ حال کے باعث 40 اسکولوں کو بند کر کے آن لائن پڑھائی کا سسٹم نافذ کر دیا گیا اور اسکولوں کو دوبارہ پیر کو کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ریسکیو اور جنگلی حیات کی ٹیموں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے جنگلی بندر کو بالآخر پکڑ لیا۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں بعد بندر کو جمعرات کے روز شہر میں نصب کیے گئے ایک خصوصی پنجرے کے ذریعے زندہ پکڑا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید