بھارتی خاتون نے لمبے ترین بالوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جس کا نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔
رینو دھریال نے خواتین میں دنیا کے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بھارتی خاتون کے سیاہ، گھنے اور لمبے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں سب سے لمبے بال رکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ان کے غیر معمولی لمبے بال دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور انہیں اس منفرد کارنامے پر عالمی ریکارڈ ہولڈر تسلیم کیا گیا ہے۔