• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنجشیں ختم "پاکستان آئیڈل" نے راحت فتح علی اور عاطف اسلم کو ملوا دیا

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)عالمی شہرت یافتہ گائیک، سُروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے درمیان تعلقات خوشگوار ہونے لگے، برف پگھلنے لگی ۔ پاکستان آئیڈل نے دونوں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کو ملوادیا، سیٹ پرملاقات، قہقہے، دونوں سپر اسٹارز نے ٹیلیفون نمبروں کا تبادلہ کیا۔اپنی منفرد کی وجہ سے دُنیا بھر میں مقبول عاطف اسلم اورموسیقی کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے درمیان کئی برسوں سے سرد جنگ جاری تھی، ایک ہی وقت میں کئی شوز میں پرفارم کرنے کے باوجود ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرتے تھے۔ گزشتہ برس نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ جشن آزادی شو میں دونوں ٹاپ اسٹارز نے پرفارم کیا، مگر بیک اسٹیج ملاقات نہیں کی۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان الگ الگ موسیقی کے پس منظررکھتے ہیں،راحت فتح علی خان کلاسیکی و صُوفیانہ قوالی میں مہارت رکھتے ہیں،جبکہ عاطف اسلم، پاپولرمیوزک سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں گلوکاروں نے کئی بین الاقوامی اسٹیجز پر ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تاریخی میلے ’’ریاض سیزن‘‘ میں دونوں نے پہلی بار کسی کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا، جسے دُنیا بھر کے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

اہم خبریں سے مزید