• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے 6 اداروں اور 1 شخصیت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو دہشت گردی، ہمسایہ ممالک کو دھمکانے، جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری وسائل سے محروم کرتا رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید