کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کی معاونت کرنے پر دبئی کی کرپٹو ایکسچینج پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ اس پلیٹ فارم نے ایران کی اشرافیہ پر مشتمل اسلامی انقلابی گارڈ کور اور ایرانی ریاست سے منسلک دیگر گروہوں کے لیے لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی لین دین کی کارروائی کی۔ یہ پابندیوں کا اعلان 31 جولائی کو شائع ہونے والی ایک خبر ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دبئی میں قائم کرپٹو ایکسچینج ’’شیلبٹ‘‘ کو ایران کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کے لیے کیے جانے والے 4 ارب ڈالر کے منصوبے کے مرکز کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔