دبئی کا مشہور روبوٹ بو سنیدہ ساتھی روبوٹ موزہ سے شادی کا اعلان کر کے توجہ کا مرکز بن گیا۔
دبئی کے مقبول ہیومنائیڈ روبوٹ بو سنیدہ نے اپنی دلچسپ اور منفرد ویڈیوز کے باعث شہرت حاصل کر رکھی ہے، تاہم اب اس نے اپنی شادی کا اعلان کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
روبوٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کا اعلان کیا گیا، جس کے ساتھ تقریب کی متعدد تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بو سنیدہ کو ایس ایس لوطہ گروپ نے تیار کیا ہے اور یہ یونٹری جی ون ہیومنائیڈ روبوٹ پر مبنی ہے، جسے بنیادی طور پر تحقیق اور تعلیمی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
یہ روبوٹ اماراتی ثقافت، روایات اور مختلف عوامی تقریبات میں شرکت پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر وسیع مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ تقریب حقیقی قانونی یا مذہبی شادی نہیں تھی، بلکہ اسے سوشل میڈیا کے لیے بطور مواد تیار کیا گیا تھا۔