کراچی( اخترعلی اختر ) مملکت مراکو کے بادشاہ کی سلطنت کی ستائیسویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مراکو کے سفیر،گورنر سندھ، سفیر حامد اصغر امریکہ، چین، جرمن، روس، جنوبی کوریہ، سلطنت عمان، تھائی لینڈ، یواےای،قطر، آئیوری کوسٹ، فلپائن اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔سابق گورنر معین الدین حیدر، نوید قمر، اسد عابد،وزیر اعلی کے مشیر ارسلان شیخ اور بشیر جان محمد نے خصوصی شرکت کی۔ کیک بھی کاٹا گیا۔ شوبز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اشتیاق بیگ کی میزبانی، سفارتی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت کی۔اس کے موقع پر کراچی میں مرزا اختیار بیگ کی رہائش گاہ پر پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتی شخصیات، سیاستدانوں، صنعت کاروں، کاروباری رہنماؤں، فنکاروں، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔