ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے سابق چیئر مین سینٹ کے بھانجے فہد ملک قتل کیس کےملزم کی 30اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، قبل ازیں ارشد محمود ملک نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف اسلام آباد پولیس نے من گھڑت مقدمہ درج کیا اوراب وہ صفائی کیلئےسفراختیارکرناچاہتاہےلیکن مخالف فریق با اثرسیاسی لوگ ہیں جوراستےمیں ہی پولیس سے گرفتارکرادینگے عدالت نے درخواست گزار کو مقررہ سماعت کے اندر سیشن کورٹ اسلام آباد رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔