ملتان میں 1 ہی گھر کے 5 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے گودام چوک کے قریب پیش آیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ چائے پینے کے بعد برتن میں مردہ چھپکلی پائی گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے کے بعد پانچوں متاثرین کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔