• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی کار کے بونٹ سے پانچ فٹ لمبا سانپ نکل آیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں ایک چلتی کار کے بونٹ کے اندر سے 5 فٹ لمبا ایک سانپ نکل آیا۔ 

امریکی ریاست ٹینیسی کی ایک خاتون نے حالیہ سفر کے دوران اپنی چلتی کار میں اس وقت ویڈیو بنائی، جب ایک سانپ گاڑی کے بونٹ کے نیچے سے باہر نکل آیا تھا۔

خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میں کار میں بیٹھی سوچ رہی تھی کہ ہماری گاڑی کے بونٹ پر ایک بہت بڑا سانپ ہے۔ اس وقت ہم اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے لیے فٹ بال کا سامان لینے ماؤنٹ جولیٹ جا رہے تھے اور آپس میں بات کر رہے تھے کہ اچانک میرے شوہر نے کہا کہ یہ تو سانپ ہے۔

خاندان نے گاڑی سڑک کے کنارے روکنے کی کوشش کی تاکہ سانپ کو گاڑی سے اتارا جا سکے، لیکن گاڑی کے مکمل طور پر رکنے سے پہلے ہی سانپ نے چھلانگ لگا دی۔

ٹینیسی وائلڈ لائف ریسورسز ایجنسی کی حیاتیاتی تنوع کی ماہر میلوری ٹیٹ نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا سانپ بظاہر گرے ریٹ اسنیک تھا، یہ زہریلا نہیں ہوتا اور ٹینیسی میں بہت عام ہے۔

ماضی میں بھی چلتی ہوئی گاڑیوں کے بونٹ اور ونڈ اسکرین پر سانپ نظر آنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ 2023 میں اوکلاہاما کے علاقے دی ولیج میں پیش آنے والے ایک واقعے میں مقامی پولیس بھی شامل ہوئی تھی، جس نے سانپ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید