انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی، جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔
آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔
اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے، پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نظر نہیں آیا۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔