پشاور(جنگ نیوز) کاروانِ حوا لیٹریری فورم خیبرپختونخوا پشاور نے یومِ آزادی کے موقع پر فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا اور امراضِ خون میں مبتلا بچوں کے ساتھ 79 یوم آزادی کا دن جوش و خروش سے منایافورم کے اراکین نے بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر کاروانِ حوا کے ممبران نے بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمے گائے، بچوں کے ہمراہ یوم ازادی کا کیک کاٹا اور تحائف بھی تقسیم کئےکاروانِ حوا لیٹریری فورم کی چئیر پرسن بشری فرخ نے کہا فاطمید فاؤنڈیشن تھلیسیمیا اور ہیموفیلیاء کے مریضوں کیلئے جو عظیم کام کر رہی ہے ہم اسے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں فاطمید فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر بدر حسین نے کاروانِ حوا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔