• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے غیرمتعلقہ افراد کو نکالنے کی ہدایت

پشاور( نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوابارکونسل نے بارایسوسی ایشن کے نام پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاونٹس اور سوشل میڈیا کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کےلئے اقدامات کرتے ہوئے وکلا کے ڈ یجیٹل پلیٹ فارمز سے غیرمتعلقہ افراد کو نکالنے اور ایسے پیغامات یا مواد کو حذف کرنے کی ہدایت کی ہے جو بار کونسل اسٹرائیک اینڈ میڈیا ریگولیشن رولزکیخلاف ہیں۔اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمن یوسفزئی نے بارکونسل کو درخواست دی اور بار ایسوسی ایشن کے نام پرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز چلانے کی نشاندہی کی ۔اس حوالے سے بارکونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد سیکرٹری سید ساجد اللہ نے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق صوبہ کی مختلف بارزکے نام پر متعدد پرائیویٹ واٹس ایپ گروپس بغیر کسی اجازت فعال ہیں۔پیشہ ورانہ وقار اور نظم و ضبط کی بحالی کےلئے ایگزیکٹو کمیٹی نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت تمام واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنسٹریٹرز کوفوری اپنے گروپس کو متعلقہ بار ایسوسی ایشن کےساتھ رجسٹر کرانے اورایڈمنز کی تمام تفصیلات بار کونسل کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ایڈمنسٹریٹرز کویہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے غیرمتعلقہ افراد کو نکالیں۔بار کونسل نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کیخلاف قانونی؎کارروائی کی جائےگی۔
پشاور سے مزید