پشاور ( لیڈی رپورٹر)بلدیاتی ملازمین کے ریفرنڈم کے سلسلے میں جاری رابطہ مہم کے حوالے گزشتہ روز ویسٹ زون میں تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے پریس سیکرٹری جمشید گل نے اپنے ساتھیوں سمیت مزدور اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ کوہاٹ بس اسٹینڈ پر منعقدہ شمولیتی تقریب میں سیکنڈ شفٹ کے انچارج خضر حیات، سپروائزر ارباب ذیشان، شہروز خان، فاروق، حاجی رضوان اللہ اور درجنوں دیگر ملازمین نے مزدور اتحاد کے ساتھ چلنے کا عہد کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہا کہ 3 ستمبر کو چاند تارا کی جیت ہوگی، جو دراصل بلدیاتی ملازمین کی جیت ہوگی تقریب میں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ، سرپرستِ اعلی ریاض خان، صدر شاہد مغل، جنرل سیکرٹری فضل محمود، فنانس سیکرٹری صاحبزادہ بدرمنیر، وائس چیئرمین عامر درانی، حنیف لالہ، اقبال، ارباب امین حیدر، کرامت شاہ، امداد چفرمٹی، غفار علی، ریحان خان، ہلال خان، ذیشان تسلیم، بلال فیض اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی مزدور اتحاد کے رہنما ؤں نے کہا کہ 3ستمبر کا ریفرنڈم بلدیاتی ملازمین کے حقوق اور ان کے مستقبل کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔