پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے سیکرٹری حج، اوقاف، اقلیتی و مذہبی امور عطاء الرحمان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ربیع الاولکے مقدس مہینے کی مناسبت سے صوبے میں بڑے پیمانے پر تقریبات (میگا ایونٹس) کے انعقاد کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پروٹوکول ونگ، محکمہ انتظامیہ، محکمہ اطلاعات، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام محکموں کے نمائندوں نے تقریبات کے پرامن اور شاندار انعقاد کیلئے اپنے اپنے محکموں کی تیاریوں اور لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔