پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں آزادی کپ فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مردوں کی 25 کلوگرام کیٹیگری میں محمد رومان نے پہلی، سید موسیٰ شاہ نے دوسری اور سید احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 30 کلوگرام میں صاحبزادہ محمد صفی اول، روخان خان دوئم اور عبدالرحمن سوئم رہے۔ 40کلوگرام میں حسنین نے پہلی، عبداللہ نے دوسری اور محمد رفاعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ 45 کلوگرام میں محمد کامران اول، عبداللہ کامران دوئم اور محمد رافع سوئم قرار پائے۔ اوپن ویٹ کیٹیگری میں عبدالرّافع نے پہلی، محمد قاسم نے دوسری اور سید حماد شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔