پشاور(جنگ نیوز) حکومت خیبرپختونخوا نے عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ میں ایک خصوصی شکایات سیل تشکیل دے دیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری فیاض عالم کریں گے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پالیسی محمد اسلام، سیکشن آفیسر پرویز خان اور سینئر کلرک اویس الرحمان اس کے اراکین ہوں گے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ شکایات سیل کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شفافیت لانا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ شہری کرایہ میں بے ضابطگی، بدتمیزی، غیر معیاری گاڑیاں، روٹس اور اوور لوڈنگ سمیت اپنی شکایات درج ذیل پورٹل،ای میل اور ہیلپ لائن نمبرپر درج کرا سکتے ہیں۔