• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں 13 سالہ کم عمر بچی کی زبردستی شادی روک دی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج محمد حنیف نے پھندو میں 13 سالہ کم عمر بچی کی مبینہ زبردستی شادی روک دی اور قرار دیا کہ جب تک مذکورہ بچی 16 سال کی نہیں ہوتی تب تک اسکی رخصتی نہیں ہو گی جبکہ بچی کے والدین 20 لاکھ روپے کی ضمانت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں جمع کرینگے عدالت نے اس کے ساتھ ہی چائلڈپروٹیکشن آفیسر کو ہر تین ماہ بعض رپورٹ بھی جمع کرینگے۔عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ کی زبردستی کی اطلاعات پر کاروائی کی ۔
پشاور سے مزید