• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار درخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پل کھادل کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے درخت سے ٹکراگئی 5افراد زخمی 1تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو 1122کے مطابق کار کا اچانک ٹائر پھٹ گیا کار اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد طیب ، عصمت ،دانیال ، عبدالرحمن اور ادیب زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد دی گئیں تو طیب کی حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر ہی فری کردیا گیا تھا اطلاع پر الپہ پولیس بھی موقع پر پہنچ کر حادثہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید