ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر بی سی چوک کے قریب سیوریج لائن میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کے حقائق اور وجوہات کا تعین کرنے کیلئے دو رکنی ابتدائی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کے کنوینر ڈائریکٹر فنانس منصور احمد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رمیز ہاشمی ممبر ہوں گے، کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر 24گھنٹوں کے اندر حقائق پر مبنی رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔