ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے خصوصی پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ کے ہمراہ کیمپس کے مختلف مقامات پر پودے لگائے،وائس چانسلر نے کہا کہ درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے، فضائی آلودگی کے خاتمے، درجۂ حرارت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جامعات نہ صرف تعلیم و تحقیق کے مراکز ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔