ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر-II ہسپتال ملتان کے شعبہ میڈیسن و اینڈوسکوپی میں ماہر ڈاکٹروں نے مریض کی غذائی نالی میں پھنسی بڑی ہڈی کو بغیر آپریشن کامیابی سے اینڈوسکوپی کے ذریعے نکال لیا، مریض کی غذائی نالی میں بڑی ہڈی پھنس جانے کے باعث اسے شدید دشواری کا سامنا تھا، جس پر شعبہ میڈیسن و اینڈوسکوپی کی ٹیم نے جدید اینڈوسکوپک طریقہ علاج اختیار کرتے ہوئے ہڈی کو کامیابی سے نکال دیا،پروسیجر ڈاکٹر محمد فاروق شبیر خان‘ اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن و گیسٹرو اینٹرولوجی، کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔